Exclusive Reports

جناح ٹرمینل پر ایک کروڑسے زائد مالیت کے ممنوعہ ہارمونزانجکشن ضبط،ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے گائے کے دودھ دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے والے ممنوعہ ہارمونزانجکشن قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے واضح رہے کہ امپورٹ ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت ممنوعہ انجکشنز پاکستان میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اتحادایئرلائن نمبر EY-221کے ذریعے جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ سے براستہ ابوظہبی کراچی آنے والے مسافرمحمدذیشان ہاشمی کے سامان سے ایک کروڑسے زائدمالیت کے 5ہزارممنوعہ انجکشن برآمد ہوئے ۔ذرائع نے بتایاکہ محمدذیشان ہاشمی نے اپنے سامان کو گرین چینل کے ذریعے کلیئرکرنے کی کوشش کی تاہم ایئرپورٹ پر تعینات آفیسرکی جانب سے محمدذیشان ہاشمی کی مشکوک حرکات دیکھ کرایسے روکااس سامان کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مذکورہ مسافرکے سامان میںموجوددوسوٹ کیس سے ایک کروڑ79لاکھ 40ہزارمالیت کے 5980ممنوعہ انجکشن (Boostin/Somatotropin)برآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے قبضے میں لیتے ہوئے ذیشان ہاشمی کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے مذکورہ ملزم کو عدالت سے ریمانڈحاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاکہ ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے

 

 

 

Smuggling of Ban Hormones Injection at Karachi Airport

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button