Exclusive Reports
ٹیکس کی عدم ادائیگی پر معروف میڈیا گروپ کے بینک اکاﺅنٹس منجمند
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف میڈیا گروپ کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بینک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی نے ایک میڈیا گروپ کے خلاف بڑی کارروائی میں ٹیکس کی عدم ادائیگی پربینک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ اکاﺅنٹس اس وقت تک بحال نہیں ہوں گے جب تک ٹیکس ادائیگی نہ ہوگی۔ ایل ٹی یو کراچی کے مطابق متعدد نوٹسز کے باوجود میڈیا گروپ نے 33 کروڑ سے زائد کی رقم عدم ادا نہیں کی۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ٹی یو کراچی نے سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن کے تحت میڈیا گروپ کے خلاف کارروائی کی۔
Tax Evasion of Pakistan Largest Media Group