Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے سونے اورہیروئن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے کراچی ایئرپورٹ سے سونے اورہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرتے ایف آئی آرزکا اندراج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی ایئرپورٹ سے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے تاہم کلکٹرپریونٹیونے ایئرپورٹ پرتعینات افسران کو ہدایت جاری کیں کہ دبئی سے آنے والی تمام ایئرلائن کے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے جس پر افسران نے تمام مسافروں کی سخت چیکنگ شروع کردی تاہم فلائی دبئی نمبر 331سے آنے والی ایک خاتون مسافرکی تلاشی لی گئی جو گرین چینل کا فائدہ اٹھاکرباہرجانے چاہتی تھی تاہم کسٹمزافسران نے اس کو روک کراس کے سامان کی تلاشی لی لیکن اس کے سامان سے کچھ نہیں نکلاتاہم جب اس کی اسکینگ مشین سے اس کی اسکینگ کی گئی تو انکشاف ہواکہ خاتون نے اپنے جسم پر سونے سے بھرے تین پیکٹ چھپائے ہوئے تھے جن کی مالیت 55لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ خاتون اپنے شوہرکے ساتھ سفرکررہیں تھیں جبکہ اس کے شوہرکی تلاشی لی گئی تواس کے پاس سے کچھ برآمدنہیں ہوا،ذرائع نے مزید بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے دونوں مسافروںکو گرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرلی ہے۔علاوہ ازیں محکمہ کسٹمزنے ایک اورکارروائی کرتے ہوئے کراچی سے نائجیریاجانے والے مسافرسے 600گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن برآمدکرکے مسافرکو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ترکش ایئرلائن کے ذریعے نائجیریاجانے والےKelechi France Earnestنامی مسافرکے سامان کی تلاشی لی گئی تواس کے پاس سے 600گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن برآمدہوئی تاہم محکمہ کسٹمزنے مسافرکوگرفتارکرکے ایف آئی آرکو اندراج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button