Anti-Smuggling

محکمہ کسٹمزنے انڈین مصنوعی زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑسے زائدمالیت کے مصنوعی زیورات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ پریونٹیوکلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو خفیہ اطلا ع ملی کہ کوئٹہ سے مصنوعی زیوارت کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردی تاہم کوئٹہ سے کراچی آنے والے ایک ٹریلرنمبرZ-2063کو روک کرٹریلرپر رکھے کنٹینرمیں موجودسامان کے دستاویزات طلب کئے تاہمڈرائیورکی جانب سے پیش کئے جانے والے کاغذات جعلی تھے جس پر محکمہ کسٹمزنے کنٹینرکی جانچ پڑتال کی تو کنٹینرمیں1کروڑ59لاکھ11ہزارمالیت کے مصنوعی زیورات کے 390کارٹن ،16لاکھ49ہزارمالیت کے ہیئرپن کے 150کارٹن برآمدہوئے ۔ذرائع نے بتایاکہ مصنوعی زیورات ایران سے کراچی اسمگل کئے جارہے تھے جو ایڈیاسے ایران برآمدکئے گئے اوربعد ازاں پاکستان اسمگل کئے جارہے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈرائیورکی جانب سے پیش کئے جانے والے دستاویزات میں مصنوعی زیورات درج تھے لیکناس کا برانڈدرج نہیں تھاجبکہ جانچ پڑتال کے بعد اس امرکی تصدیق ہوئی کہ برآمدہونے والے مصنوعی زیورات ایس ایم جیولربرانڈتھے جو کہ صرف انڈیاسے برآمدکئے جاتے ہیں۔

 

 

 

MCC Preventive seize Indian Artificial Jewellery

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button