Exclusive Reports

ایف بی آرنے موبائل فونز پر 18500روپے تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے موبائل فونزکی درآمدپر 18500روپے تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔فیڈرل بورڈآف ریونیوکی جانب سے ایس آراو1265(I)/2018میں ترمیم کرتے ہوئے ایس آراو327(I)/2019 میں موبائل فونزکے درآمدی کنسائمنٹس پر 180روپے تا18500روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکردی ہے۔ترمیمی ایس آراوکے مطابق 30ڈالر قیمت کے موبائل فونزپر 180روپے،30ڈالرسے زائد تا100ڈالر قیمت کے موبائل فونز پر 1800روپے،100ڈالر سے زائد تا200ڈالر تک کی قیمت کے موبائل فونزپر 2700روپے ،200ڈالر سے زائد تا350ڈالر تک کی قیمت کے موبائل پر3600روپے،350ڈالر سے زائد تا500ڈالرکی قیمت کے موبائل پر10500روپے اور500ڈالر سے زائد کی قیمت کے موبائل فونزپر18500روپے مالیت کی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے،جبکہ ترمیمی ایس آراوسے قبل صرف تین کیٹگری کے موبائل فونزکی درآمدپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی تاہم اب تمام موبائل فونزپر 180روپے تا18500روپے تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکردی گئی ہے علاوہ ازیں ایف بی آرنے موبائل فونزکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر ریگولیٹرٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ لیوی ڈیوٹی بھی 7000روپے تک بڑھادی ہے۔جس میں 100ڈالر سے زائد تا200ڈالر کی قیمت کی موبائل فونزپر500روپے،200ڈالر سے زائد تا350ڈالر تک کی قیمت کے موبائل فونزپر1500روپے،350ڈالر سے زائد تا500ڈالر تک کی قیمت کے موبائل فونزپر3500روپے جبکہ 500ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فونزپر7000روپے کی لیوی ڈیوٹی لگادی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ موبائل فونزکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر مجموعی طورپر40فیصدتک ڈیوٹی وٹیکسزعائد کردیئے گئے ہیں جس سے موبائل فونزکی قیمتوںمیں 20تا25ہزارروپے تک کا اضافہ ہوجائے گا،۔

 

 

 

Regulatory Duty Imposed on Import of Mobile Phones up to Rs.18500

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button