Anti-Smuggling
اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی،لاکھوںر وپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل اوران کی چھاپہ مارٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 4لاکھ90ہزارمالیت کے 20ٹائز،3لاکھ99ہزارمالیت کا 1386گزکپڑا،5لاکھ97ہزارمالیت کے انڈین گٹکے کے43800پاﺅچ،12لاکھ مالیت کے سگریٹ کے1588ڈنڈے فائزگیس اسپرے،لائٹر ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔