Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی، بھاری مقدارمیں کی جانے والی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ڈیزل بط کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرڈاکٹرفریداقبال قریشی کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرفریداقبال قریشی نے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات اٹھانے کے لئے ہدایات جاری کیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے چھاپہ مارٹیم کے ہمراہ مواچکوچیک پوائنٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم چھاپہ مارٹیم نے مواچکوچیک پوائنٹ پر ایک آئل ٹینکرنمربTMh-741کو روک کرڈرائیورسے ٹینکرمیں موجودڈیزل کے دستاویزات طلب کئے جس پر ڈرائیورنے بائیکوپیٹرولیم پاکستان لمیٹڈکی انوائس دی تاہم بائیکوپیٹرولیم کی مہیاکی جانے والی انوائس کو چیک کروایاگیاتوانکشاف ہواکہ جو انوائس ڈرائیورکی جانب سے پیش کی گئی تھی وہ جعلی ہے جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے 52لاکھ مالیت کا 50ہزارلیٹراسمگل شدہ ایرانی ڈیزل ضبط کرتے ہوئےئءملزمان کی خلاف ایف آئی آردرج کرلی۔

 

 

 

 

MCC Preventive seize Diesel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button