Exclusive Reports

ایف بی آر نے سندھ کے350سے زائد اعلیٰ افسران کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹسز جاری کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے سندھ حکومت کے350 سے زائد اعلیٰ افسران کے ظاہر نہ کردہ اثاثوں اور آمدنی کا پتہ لگا لیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ان افسران کو انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کے لئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ، ان نوٹسز کے جواب میں اگر ان افسران نے گوشوارے جمع نہیں کروائے تو ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ جس میں ان سے ٹیکس وصولی کے علاوہ اثاثے ضبط بھی کئے جاسکتے ہیں۔ ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کے پوشیدہ اثاثوں اور آمدنی کا پتہ ان کے بیرون ملک سفری تفصیلات، بچوں کے مہنگے ترین اسکولز میں تعلیم، گاڑی اور مکان کی خریداری سے لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان افراد نے کبھی بھی اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے اور نہ ہی اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو جمع کروائے ہیں۔

 

 

 

FBR Issue Notices to 350 plus Government Officers

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button