Exclusive Reports

یارن کی درآمدپر کروڑوں رروپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے یارن کے درآمدی کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس پر کروڑوں روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز چوری کی نشاندہی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ میں تعینات ایڈیشنل کلکٹرکو خفیہ اطلاع ملی کے یارن کے بیشتردرآمدکنندگان کی جانب سے یارن کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس جعلی صنعتی یونٹ ظاہرکرکے کی جارہی ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوںر وپے کا نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایڈیشنل کلکٹرکی جانب سے یارن کے درآمدی کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان کی جانب سے یارن کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس جعلی صنعتی یونٹ ظاہرکرکے کی گئی ہے تاہم اس پر ایڈیشنل کلکٹرکی جانب سے متعدددرآمدکنندگان کو نوٹسزبھی جاری کئے گئے جس پر درآمدکنندگان نے رابطہ کرکے پورٹ پر پڑے یارن کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پورے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی پر کلیئرکرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے درآمدکنندگان کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ تمام کنسائمنٹس جن کی کلیئرنس اب تک جعلی صنعتی یونٹ ظاہرکرکے کی گئی ہے ان تمام کنسائمنٹس کے واجبات بھی اداکرنے ہوں گے بصورت دیگرکیس کو نیب کے حوالے کردیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ یارن کے درآمدکنندگان کی جانب سے سیکڑوں کی تعدادمیں یارن کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس جعلی صنعتی یونٹ ظاہرکرکے کی گئیں ہیں جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان برداشت کرناپڑاہے۔

 

 

 

 

 

Tax Evasion in Clearance of Yarn Consignments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button