Exclusive Reports

مستند اطلاع کے بغیر کوئی کنسائمنٹ نہیں روکا جاسکتا، عرفان جاوید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر عرفان جاوید کا کہنا ہے کہ کوئی بھی آفیسر بغیر مستند اطلاع کے کوئی بھی کنسائمنٹ نہیں روک سکتا ہے۔ عرفان جاوید نے یہ بات ایف پی سی سی آئی میں کاروباری حلقے کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔ عرفان جاوید نے کیسز میں تاخیر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انویسٹی گیشن اور اس پر عملدرآمد کا ہونا نہ صرف تاجروں کے بلکہ کسٹمز حکام کے حق میں بھی بہتر ہے۔ کیونکہ اس میں محصولات کی وصولی جلد ممکن ہوتی ہے۔ ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کا کہنا تھا کہ ایماندار درآمد کنندگان کو حق دلانا کسٹمز حکام کی ذمہ داری ہے لیکن کچھ ایسے درآمد کنندگان ہیں جنہوں نے گرین چینل اور دوسری سہولیات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اس کی وجہ سے ایماندار ٹیکس پیئرز بھی مصیبت میں آجاتے ہیں۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے وائس پریزیڈنٹ ارشد جمال کے 24×7 ہیلپ ڈیسک کو جاری رکھنے کے مشورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس پر عملدرآمد کے لئے احکامات جاری کردیں گے۔

 

 

 

Customs Intelligence Karachi

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button