Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ ، گودام سے لاکھوں روپے کا سامان چوری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کوئٹہ کے گودام سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کئے جانے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ کے اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں تعینات عملے اورپرائیوٹ افرادمیں شامل سپاہی زبیراحمد،سپاہی مقبول احمد،سپاہی علی شیر،ڈرائیورراوی بھٹی،نصیب اللہ ،محمدآصف ،آفتاب احمد،فہیم اورجبارنے مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑاجانے والا98لاکھ مالیت کااسمگل شدہ سامان میں شامل انڈین گٹکا(جے ایم)، ٹائرز، کھاد، شیشہ، سگریٹس، ٹوفی، صابن،کپڑا، پائپ،کمبل،کمپریسر،ڈیش ایل ایم بی،ڈیش ریسیور، پرفیوم، ہیئرڈریسر مشین،ایئرکنڈیشنر،ادویات چوری کرلی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ میںتعینات افسران اطلاع ملی کہ اسٹیٹ ویئرہاﺅس کلی گل محمدمیںرکھاہواسامان غائب کردیاگیاہے جس پر اسٹیٹ ویئرہاﺅس کے آڈٹ کی ہدایت جارہی کی گئی تاہم آڈٹ کے دوران اس امرکاانکشاف ہواکہ ویئرہاﺅس سے 98لاکھ مالیت کا انڈین گٹکا(جے ایم)، ٹائرز، کھاد، شیشہ، سگریٹس، ٹوفی، صابن،کپڑا، پائپ،کمبل،کمپریسر،ڈیش ایل ایم بی،ڈیش ریسیور، پرفیوم، ہیئرڈریسر مشین،ایئرکنڈیشنر،ادویات کمی ہے جس پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ نے اسٹیٹ ویئرہاﺅس پرتعینات مذکورہ عملے کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

 

 

 

 

 

 

Goods Stolen from State Warehouse of Customs Intelligence Quetta

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button