بانڈڈویئرہاﺅس سے13کروڑسے زائد مالیت کے ٹائلزچوری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے ہوئے 13کروڑسے زائد مالیت کے ٹائلز چوری کئے جانے کا انکشاف ہونے پرملزمان میں شامل میسرزمحمدٹریڈنگ کمپنی،میسرزخالد سینٹری سپلائر،میسرزفیرنڈزانٹرپرئززاوربانڈڈویئرہاﺅس میسرزاقراءانٹرپرائززکے مالکان محمداسماعیل،ذوالفقارعلی شاہ اورطارق گھانچی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو اطلاع ملی کہ اپریزمنٹ ویسٹ ،ایسٹ اورپورٹ قاسم سے کلیئرہونے والے ٹائلزکی ایک بڑی مقداراقراءانٹرپرائززسے چوری کرلی گئی ہے۔جس پر اپریزنگ آفیسرعبدالغنی سومرواورحبیب اللہ مشتمل ٹیم کوبانڈڈویئرہاﺅس اقراءانٹرپرائززکے آڈٹ کے لئے تعینات کیاگیاتاہم آڈٹ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں اس امرکی نشاندہی کی ہے کہ میسرزمحمدٹریڈنگ کمپنی،میسرزخالد سینٹری سپلائر،میسرزفیرنڈزانٹرپرئززکی جانب سے 2015تا2018کے دوران مجموعی طورپر 622800.299اسکوائرمیٹرٹائلزدرآمدکرکے میسرزاقراءانٹرپرائززمیں رکھاگیاجبکہ 227696.90اسکوائرمیٹرٹائلزڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی پر کلیئرکئے گئے ،آڈٹ رپورٹ کے مطابق بانڈڈویئرہاﺅس میں 395103.783 اسکوائر میٹرٹائلز کا اسٹاک ہونا چاہئے لیکن بانڈڈویئرہاﺅس میں صرف 127581.783اسکوائرمیٹرٹائلزکا اسٹاک پڑاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزمحمدٹریڈنگ کمپنی،میسرزخالد سینٹری سپلائر،میسرزفیرنڈزانٹرپرئززنے بانڈڈویئرہاﺅس میسرزاقراءانٹرپرائززکی ملی بھگت سے 13کروڑ30لاکھ90ہزارمالیت کے 250096.309اسکوائرمیٹرٹائلزچوری کرکے قومی خزانے کومجموعی طورپر14کروڑ20لاکھ80ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا نقصان پہنچایا۔
Removal of Tiles of Rs.133.09 millions from Bonded Warehouse