محمدارشدجمال ایف بی سی سی آئی کے نگراں صدرنامزد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے نائب صدرارشدجمال کوایف پی سی سی آئی کا نگراں صدرنامزدکردیاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف پی سی سی آئی کے صدرانجینئرڈاروخان اچکزئی ان دنوں غیرملکی دورے پر ہیںتاہم ان کے غیرملکی دورے سے واپسی تک ارشدجمال ایف پی سی سی آئی کے صدرکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ محمدارشدجمال کسٹمزایجنٹس کے رہنماہونے کے ساتھ ساتھ گذشتہ کافی سال سے ٹریڈکی سہولیات کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیںجس کے باعث محمدارشدجمال ایف پی سی سی آئی کا نائب صدرمنتخب کیاگیاتھا تاہم ان ہی خدمات کے پیش نظرارشدمال کو ایف پی سی سی آئی کا نگراں صدرنامزدکردیاگیاہے۔محمدارشدجمال کے ایف پی سی سی آئی کے نگراں صدرنامزدہونے پر آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدامجدچوہدری،سینئروائس چیئرمین قمرالسلام،محمدساجد،قمرعالم نے محمدارشدجمال کو مباکباددیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہارکیاہے۔
Mohammad Arshad Jamal Nominate Acting President of FPCCI