Eham Khabar

ٹیکس چوروں کے لئے کھلی آزادی ،نئے چیئرمین نے ہدایات جاری کردیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیکس چوروںکو اب ان لینڈریونیوکے افسران سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اگرٹیکس چوری کے بارے میں ادارے کو پتہ بھی لگ جائے توٹیکس افسران 24گھنٹے پہلے اطلاع دیں گے تاکہ ٹیکس چوراپنی رقم ایک بینک سے دوسرے بینک میں منتقل کرلیں ،صرف یہ ہی نہیں ان لینڈریونیوکے افسران اب ٹیکس چورکی ٹیکس رجسٹریشن بھی منسوخ نہیں کرسکتے اورنہ ہی ٹیکس چوری کے شک میں چھاپہ مارسکیں گے،واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے یہ تمام احکامات ان لینڈریونیوکے افسران کو جاری کردیئے ہیں۔شبرزیدی جو کہ پرائیوٹ سیکٹرکے ایک ماہرچارٹرٹ اکاﺅنٹنٹ ہیں اورپوری زندگی وہ کاروباری حلقے کو ٹیکس بچانے کے طریقے سیکھاتے رہے ہیں اورآج اس ہی ادارے کے سربراہ ہیں جس کاکام ٹیکس اکھٹاکرناہے،چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی جن کووزیراعظم پاکستان عمران خان نے بزات خودایف بی آرکے چیئرمین کے عہدے پر فائزکیاہے، وزیراعظم عمران خان بزات خودٹیکس چوری کے خلاف ہیں اورشبرزیدی کو اس عہدے پر فائز کرنے میں ضرور کوئی منتق ہوگی اس وقت بزنس کمیونٹی خوشیاں منارہی ہے کہ اب ان کو ٹیکس چوری کرنے سے کوئی نہیں روک سکتاخاص طورپر جب ایسے احکامات ایف بی آرکا چیئرمین خود جاری کرے جبکہ دوسری جانب ان لینڈریونیوکے افسران کا کہناہے کہ محصولات جمع کرتے ہیں جس سے ترقیاتی منصوبے چلتے ہیں ،ان کاکہناہے اگرحکومت خودریونیوحاصل نہیں کرناچاہتی تووہ کسی پر سختی کیوں کریں۔

 

 

 

 

No raid on Offices of Tax Evasion Persons

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button