Exclusive Reports

جعلی دستاویزات پر گاڑیاں کلیئرکرنے کی کوشش،مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جعلی دستاویزات پر گاڑیوں کی کلیئرنس کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل شہریاراحمد،فیضان فیاض ،مومن خان ،قاسم خان سیداورامان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے وزارت تجارت نے احکامات جاری کئے تھے کہ درآمدکی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے درآمدکنندہ کی جانب سے پروسیڈریلائزیشن سرٹیفکیٹ (پی آرسی)جمع کروانا لازمی ہوگااورسرٹیفکیٹ کی تصدیق کے بعد ہی گاڑی کی کلیئرنس ممکن ہوگی،ذرائع نے بتایاکہ پی آرسی کے ذریعے درآمدکنندہ کے ذاتی بینک اکاﺅنٹ میں ڈیوٹی ٹیکسزکی ادائیگی کے لئے زرمبادلہ جمع کروانا لازمی ہوگاجس کے بغیرگاڑی کی کلیئرنس نہیں ہوسکے گی۔ذرائع کے مطابق درآمدکی جانے والی ٹویوٹاپاسو،سوزوکی ویگناراورسوزوکی آلٹوگاڑیوںکی کلیئرنس کے لئے میسرزسی جی اے لاجسٹککی جانب سے پروسیڈریلائزیشن سرٹیفکیٹ (پی آرسی)جمع کروائے گئے تاہم محکمہ کسٹمزنے جمع کروائے گئے مذکورہ سرٹیفکیٹ کی متعلقہ بینک سے تصدیق کی توبینک نے پی آرسی کے اجراءسے لاتعلقی ظاہرکی جس پر محکمہ کسٹمزنے جعلی دستاویزات کے ذریعے گاڑیوں کی کلیئرنس روکتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

 

Try to Clear Vehicles on Fake Documents

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button