Anti-Smuggling

کوریئرسروس کے ذریعے 4کروڑمالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے کورریئرسروس کے ذریعے سے 4کروڑسے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ کو خفیہ اطلاع ملی ایک کوریئرسروس کے پارسل میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے ڈی ایچ ایل کوریئرسروس کے ذریعے جانے والے پارسلوں کی جانچ پڑتال شروع کردی تاہم انگلینڈکے شہربلیک بورن لنکاشائرجانے والے ڈی ایچ ایل کوریئرسروس کے ایک پارسل کی جانچ پڑتال کی گئی تو انکشاف ہواکہ بھیجے جانے والے لیڈیزہنڈبیگس میں انتہائی مہارت کے ساتھ4کروڑ1لاکھ80ہزارمالیت کی چارکلو180گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن چھائی گئی تھی تاہم محکمہ کسٹمزنے ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ہیروئن کی اسمگلنگ میںملوث مجرموںکے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

 

 

 

Heroin Smuggling through Courier Service

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button