Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس،17کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ،گاڑیاں،مٹی کا تیل اوردیگراسمگل شدہ اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے ڈیڑھ کے دوران 17کروڑسے زائدمالیت کی اسمگل گاڑیاں،چھالیہ،مٹی کاتیل اوردیگراسمگل شدہ اشیاءضبط کیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدنے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کرنے کے احکامات پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں تیزی اختیارکرلی تاہم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے چھاپہ مارٹیم میں شامل سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ اوردیگرافسران واہلکاروں نے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کی گئیں کامیاب44کارروائیوں میں 7کروڑ3لاکھ مالیت کی 12لگژری اسمگل گاڑیاں،3کروڑ59لاکھ مالیت کی 47725کلوگرام چھالیہ،2کروڑ18لاکھ مالیت کادولاکھ45ہزار140لیٹرمٹی کا تیل،89لاکھ مالیت کا78ہزار300لیٹرایرانی ڈیزل،9لاکھ مالیت کا 895کلوگرام کپڑا،11 لاکھ60ہزارمالیت کا گٹکا،سگریٹ جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی2کروڑ89لاکھ مالیت کی گاڑیاں ضبط کرلیں

 

 

 

 

Customs Intelligence Karachi Seize Smuggle Goods

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button