Anti-Smuggling

مس ڈیکلریشن کے ذریعے الیکٹرونکس اشیاء،موبائل فونزاورآٹوپارٹس اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے پرانے کپڑوں(لنڈا)کی آڑمیں کی جانے والی الیکٹرانکس اشیائ،موبائل فونز،لیب ٹاپ، ٹیبلیٹ، کمپریسر، آٹوپارٹس اورمتفرق اشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزالاسودایسوسی ایٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو اطلاع ملی کہ پرانے کپڑوں کی آڑمیں الیکٹرونکس اشیائ،موبائل فونزاورآٹوپارٹس سمیت دیگراشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پرکلکٹرندیم میمن نے ایڈیشنل کلکٹرآڑاینڈڈی شفیق الرحمن کو اسمگلنگ روکنے کی ہدایات جاری کیںتاہم ایڈیشنل کلکٹرشفق الرحمن نے ڈپٹی کلکٹرارسلان مجیدرانا کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرعبدالقیوم ،اپریزنگ آفیسراظہرعباس،سلیم خان، ملک ہاشم ،مجاہدکھتران،طارق عثمان اورخاورہاشمی پرمشتمل ٹیم نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے میسرزالاسودایسوسی ایٹ کی جانب سے دبئی سے درآمدکئے جانے والے پرانے کپڑوں(لنڈا)کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکنٹینرمیں پرانے کپڑوںکے بجائے7کرورڑ8لاکھ مالیت کے موبائل فونز،پرفیومز،آٹوپارٹس،لیب ٹاپ ،ٹیبلیٹ،کمپریسر اورموبائل ریڈولوجیکل یونٹ،غیرملکی سگریٹس سمیت متفرق اشیاءبرآمدہوئیں جس سے قومی خزانے کو 7کروڑ40لاکھ مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے سامان ضبط کرتے ہوئے درآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کی جانب سے مسلسل دوسری کارروائی کی گئی جس میں لنڈاکے کپڑوں کی آڑمیں الیکٹرونکس اشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بنایاگیاہے،واضح رہے کہ اس سے قبل اپریزمنٹ ایسٹ نے میسرزایم ایم ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے درآمدکئے جانے والے لنڈاکے کپڑوں کے کنسائمنٹ کو ہولڈکرکے اس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ میسرزایم ایم ٹریڈنگ کمپنی نے کلیئرنگ ایجنٹ علی کمپنی کے ساتھ مل کر فائل کی جانے والے گڈزڈیکلریشن میں سیکنڈہنڈکلاتھ ظاہرکیاتھاجبکہ کنٹینرمیں 11کروڑ82لاکھ10ہزارمالیت شیفون کپڑا،ڈیزل انجن سلنڈلائنر آٹوپارٹس،شوز،موبائل فونز1ایل جی ڈی وی ڈی،گلاس اینڈپلاسٹک بیڈز، ہنگرالیکٹروسیس، فریج گیس،انجن بیرنگ برآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

 

 

MCC East Seize consignment of Old and Use Cloths importer Trying to smuggle Electronics items

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button