Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے ایک کروڑمالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اسمگل کی جانے والی ایک کروڑمالیت کی منشیات ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرفروزعالم جونیجوکو خفیہ اطلاع ملی کہ ایئرپورٹ سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرفروزعالم جونیجونے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو ہدایات جاری کیںکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے ایئرپورٹ کے ڈیپارچرلاﺅنچ میں تعینات دیگرافسران کے ساتھ مسافروں کی نگرانی شروع کردی تاہم ایک مسافرکوروکاتواس کے پاس موجودٹرالی کے اوپری حصہ کو کاربن پیپرسے کورکیاہواتھاتاہم جب اس کے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی تواس کے پاس موجود ہنڈٹرالی میں ایک کروڑمالیت کی ایک کلوگرام امفیٹامین(کرسٹل میتھ)برآمدہوا۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے منشیات ضبط کرتے ہوئے ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

 

 

 

 

 

Narcotic Seize of Rs.10 millions at Karachi Airport

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button