اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مارکیٹوں میں موجوددرآمدی سامان کی تحقیقات کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے مقامی مارکیٹوں میںموجوداسمگل شدہ سامان کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے۔اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن اوران لینڈریونیوکے افسران پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گی گئی ہیں جوشاپنگ پلازہ اورمقامی مارکیٹوں میں جا کر درآمدی سامان کی جانچ پڑتال کریں گی جس کا آغازیکم ستمبر2019 سے کیاجائے گا۔ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ دکانوں پر چیکنگ کے دوران دکانداروں سے درآمدی اشیاءکے دستاویزات طلب کئے جائیں گے تاہم دستاویزات کی عدم دستیابیکی صورت میں دکانداروں کو مناسب وقت دیاجائے گاتاکہ دکانداراس سلسلے میں جواب دے سکے تاہم ایف بی آرنے ممبرکسٹمز(آپریشن)اورممبر(آئی آرآپریشن)کو مشترکہ ٹیموں کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔جبکہ یف بی آرکی انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے کسٹمزاوران لینڈریونیوکے ڈائریکٹرزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیں۔ایف بی آرکاکہناہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھاناپڑارہاہے جبکہ مقامی انڈسٹری بھی اس سے بری طرح متاثرہورہی ہے۔
FBR initiates to verify import documents of foreign goods in Local markets