Eham Khabar
جعلی اور فلائنگ انوائسز کی روک تھام کےلئے مانیٹرنگ سیل قائم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے سیلز ٹیکس کی چوری روکنے اور فیک اور فلائنگ انوائسز کی روک تھام کے لئے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے جس کو ٹیکس پیئرز کے بزنس کی حدود پر چھاپے مارنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔ چیف کمشنر آفتاب امام نے اس مانیٹرنگ یونٹ کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق اس مانیٹرنگ سیل کو پہلی سہ ماہی میں سیلز ٹیکس کی وصولی میں زبردست کمی کے بعد قائم کیاگیاہے۔ مانیٹرنگ سیل ٹیکس پیئرز کے ماہانہ ریٹرن کا جائزہ لینے کے بعد کیسز کو منتخب کرکے ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔ البتہ چیف کمشنر نے مانیٹرنگ سیل میں تعینات افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اختیارات کا استعمال صرف ٹیکس چوری کے کیسوں میں کریں۔
Monitoring Cell Established to Check Fake Invoices