Anti-Smuggling

وزارت صحت نے اسمگل سگریٹ پر سزا کی تجویز دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت صحت نے غیر قانونی اور اسمگل سگریٹس کی خریدوفروخت پر حکومت کو سزا کے حوالے سے تجویز دے دی ہے۔ وزارت کے مطابق اسمگل یا نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹوں پر ایک سال کی جیل اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت صحت نے حکومت کو سفارش بھیج دی ہے تاکہ ان کو قانونی شکل دی جاسکے۔ اسمگلنگ کے حوالے سے کسٹمز قوانین میں پہلے ہی سزا کا تعین کیا جاچکا ہے۔ کسٹمز ایکٹ 1969 کے مطابق جو شخص اسمگلنگ کا مرتکب پایا جائے گا اس پر ضبط کیا جانے والے سامان کی مالیت کا 10 گنا جرمانہ عائد کیا جائے گا یا پھر 14 سال قید بامشقت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی تجویز کسٹمز قوانین اور سزاﺅں کے خلاف ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کو اس سلسلے میں ایف بی آر سے ضرور مشورہ کرنا چاہئے تھا۔

 

 

 

 

 

Ministry of Health announce punishment on smuggle cigarette

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button