Exclusive Reports

ملک بھر کے ڈرائی پورٹس پر سی جی او 15 اور 17 کی خلاف ورزی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے ڈرائی پورٹس پر کسٹمز جنرل آرڈر (سی جی او) 15 اور 17 کی خلاف ورزی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاری ہونے والے سی جی او کے تحت درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرتے ہوئے پاکستان کسٹمز ٹیرف کو مدنظر رکھتے ہوئے جن کنسائمنٹس کی کلیئرنس کلوگرام میں کی جاتی ہے، ان کی کلیئرنس کلوگرام میں کی جائے اور جن کی کلیئرنس یونٹ کے فارمولے کے تحت ہوتی ہے، انہیں یونٹ کے تحت کلیئر کرکے ڈیوٹی ٹیکسز کی وصولی کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی پورٹس پر سی جی او 15 اور 17 پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان کی ڈرائی پورٹ میں شامل حیدرآباد، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ، پشاور اور لاہور کی ڈرائی پورٹس پر سی جی او 15 اور 17 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈرائی پورٹس سے کلیئر کئے جانے والے کنسائمنٹس کو کلوگرام کی بجائے یونٹ میں ظاہر کرکے اپنی مرضی کی درآمدی ویلیو پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جارہی ہے جس سے قومی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

 

 

 

 

No Implement of CGO 15 and 17 on Dry Ports

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button