Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی تاریخ کی بڑی کارروائی ،25کروڑسے زائدمالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی اور محکمہ پولیس کی یوسف گوٹھ پر قائم گودام پر مشترکہ کارروائی کے دوران25 کروڑروپے سے زائد مالیت کی اسمگل چھالیہ ،ٹائرز، کپڑا، الیکٹرانکس اشیاءسمیت دیگرمتفرق اشیاء برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے غیر محفوظ سرحدی علاقوںسے غیرملکی اشیاءکی اسمگلنگ کرکے ملک میں لائی جاتی ہے جیسے یوسف گوٹھ کراچی میں رکھی جاتا ہے،ذرائع نے بتایاکہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پولیس کی ایک بڑی تعدادنے کسٹمزانٹیلی جنس کی کی چھاپہ مارٹیم نے مشترکہ کارروائی کے دوران یوسف گوٹھ میں قائم گودام کو گھیرے میں لیاتاہم گودام اورگاڑیوں کے مالکان نے مذاحمت کی کوشش کی لیکن پولیس اورکسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے حالات کو فوری طورپر قابومیں کرکے گودام کی تلاشی لی توگودام سے 25کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ،ٹائرز،پان پراگ،کپڑا،الیکٹرانکس سامان اورمتفرق اشیاءضبط کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ غیرملکی اشیاءکی اسمگلنگ میں پولیس سمیت دیگرایجنسیاں بھی مبینہ طورپرشامل ہیںجو اسمگلروں کی رہنمائی کے عوض لاکھوں روپے کی رشوت لیتی ہیں۔

 

 

 

 

 

Customs Intelligence and Police Joint Operation Huge Quantity of Smuggle Goods of Rupees 250 millions Recover

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button