ٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کی نشاندہی پرپریونٹیوکلکٹریٹ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس ضبط کرلیئے،بانڈڈکیریئرسمیت دیگرملزمان پر مقدمات درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پروینٹوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کی نشاندہی پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں آئرن اسٹیل اورسولرپینل کے کنسائمنٹس کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزلمساایجنسیزپرائیوٹ لمیٹڈ(بانڈڈکیریئر) ،میسرزروندی اینڈبرادرز،میسرزجلات خان اینڈکو، افغان درآمدکنندگان میسرزخیرانڈش لمیٹڈاورمیسرزحقیقت قریشی لمیٹڈکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اس آپریشن کے دوران 2کروڑ9لاکھ95ہزار مالیت کی اسٹیل فائل اور3کروڑ95لاکھ 50ہزارمالیت سولرپینل ضبط کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پرونٹیوکو ٹی پی ایل ٹریکرکی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکی مال بردارگاڑیوں کی غیرمعمولی نقل وحرکت اورگاڑیوں کے لئے متعین کئے گئے راستوں سے ہٹ کر کسی دوسرے مقام پر کافی دیرتک قیام کرنے کے حوالے سے آگہی دی گئی جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے نشاندہی کی جانے والی جگہ پر گاڑی کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ ایک کنسائمنٹ کے کنٹینرمیں 2کروڑ9لاکھ95ہزار مالیت اسٹیل شیٹ جبکہ گاڑی کی باقی جگہ پر استعمال شدہ کپڑے رکھے ہوئے تھے اسی طرح پکڑے جانے والے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے دوسرے کنسائمنٹ کے کنٹینرمیں افغان درآمدکنندہ کی جانب سے لکٹری کابرادہ بھی موجودتھا جس کی مالیت مالیت 80ہزارروپے بتائی گئی تھااور کنسائمنٹ کے کنٹینرمیں تین کروڑ95لاکھ مالیت کے 1185عددسولرپینل موجودہیں ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے دونوں کنسائمنٹس کے کنٹینروں کو افغانستان جانے سے قبل ظاہرکئے گئے سامان سے تبدیل کیاجاناتھالیکن میسرزٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کی بروقت نشاندہی پر ملزمان اپنے مقاصدمیں کامیاب نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ میسرزٹی پی ایل ٹریکرکمپنی ایف بی آرکی لائسنس یافتہ کمپنی ہے جو ایف بی آرکے لئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کی ٹریکنگ کے ذریعے نگرانی کرتی ہے یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ میسرزٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کی نگرانی کرنے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعدسے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس میں ہونے والی بدعنوانیوں پر قابوپالیاگیاہے
TPL Trakker Point out Afghan Transit Trade Consignments which were changing there direction, Customs Preventive Seize Afghan Transit Trade Consignments and Lodge FIR Against Bonded Carriers, Afghan Importers and Transporters, Those are involve in Smuggling of Afghan Transit Trade Consignments