سندھ ہائیکورٹ نے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کسٹمزکی جانب سے روکے گئے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میسرزایس ایم فوڈکی جانب سے پیپرکپ درآمدکئے تھے لیکن درآمدی قیمت کم ظاہرکرنے کے باعث محکمہ کسٹمزنے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک دی تھی تاہم درآمدکنندہ کی جانب سے عدالت میں کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لئے درخواست دائرکی تاہم کیس کی پیروی میسرزایکسپورٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءکی جانب سے کی گئی ،وکیل کی جانب سے ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر عدالت نے ڈیوٹی وٹیکسزکے فرق کا پے آرڈرمحکمہ کسٹمزمیںجمع کرواکرپیپرکپ کے کنسائمنٹ کوریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔علاوہ ازیں عدالت کی جانب سے کیمیکل کے روکے ہوئے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق متعدددرآمدکنندگان کی جانب سے پولیوتھرین پولیمر(کیمیکل)کے کنسائمنٹس درآمدکئے گئے تھے لیکن درآمدکنندگان کی جانب سے درآمدی ویلیومحکمہ کسٹمزکے مطابق کم ظاہرکی گئی تھی جس پر محکمہ کسٹمزکی جانب سے کیمیکل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کوروک دیاگیاتھا تاہم درآمدکنندگان نے سندھ ہائیکورٹ میں روکے جانے والے کیمیکل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے درخواست دائرکی ۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ ہائیکورٹ نے درآمدکنندگان کی درخواست پر مقدمہ کی سماعت کی درآمدکنندگان کی جانب سے مقدمہ کی سماعت ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءنے کی ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ وکیل کی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے دلائل پیش کئے جس پر عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ ہونے تک کیمیکل کے کنسائمنٹس کو ڈیوٹی وٹیکسزکے فرق کے پے آرڈریا بینک گارینٹی کے عوض کلیئرکرنے کے احکامات جاری کئے۔
Sindh High Court order to clear Consignments of Paper Cup and Chemicals