Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد نے 16کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد نے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 16کروڑ74لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیںجو ملک میں غیرقانونی طورپر ملک میں اسمگل کرکے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کی گئی۔ذارئع نے بتایاکہ ر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادڈاکٹرصدیق اللہ خان کی جانب سے ڈپٹی کلکٹررضانقوی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اوردیگرانٹیلی جنس افسران پر مشتمل ٹیم نے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تانومبرکے دوران حیدرآبادوسکھرکے مختلف علاقوں میں77کارروائیاں کی گئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد کی جانب سے ضبط کی جانے والی اشیاءکی مالیت گذشتہ سال کے زیرتبصرہ مدت کے دوران 70.4فیصدزائد ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس حکام کے مطابق مختلف کارروائیوں میں ضبط کی جانے والی اشیاءمیں ایرانی ٹائلز،ٹائرز،چھالیہ،انڈین گٹکا،سگریٹ، کراکری،خشک میوہ،کپڑا،آٹوپارٹس،گاڑیاں اورمتفرق اشیاءشامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادن ے زیرتبصرہ مدت کے دوران 29ایسی گاڑیاں بھی قبضے میں لیں جن پر ڈیوٹی وٹیکسزاورٹیکس ادانہیں کیاگیاتھاجبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 16گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔ذرائع کاکہناہے کہ دائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے سندھ رینجرزکے ساتھ مل کر مذکورہ کارروائیاں کی گئیں تاہم کسٹمزانٹیلی جنس نے دومرتبہ اسمگل اشیاءکی نیلامی بھی کی جس میں 4کروڑ87لاکھ روپے اوران نیلام کی جانے والی اشیاءپر 46لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے۔

 

 

 

Customs Intelligence Hyderabad Seize Smuggle Goods worth Rs.163 millions during July to November of Current FY 2019-20

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button