ملتان ایئرپورٹ سے کرنسی کی اسمگلنگ ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیو نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کرنسی کی اسگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوملتان محمدسلیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملتان ایئرپورٹ سے بیرون ملک کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرمحمدسلیم نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچرلاﺅنچ پر تعینات عملے کو ہدایات جارہی کیں کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے تاہم دوران نگرانی ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمزافسران نے پی آئی اے کی فلائٹ سے شارجہ جانے والے علیم رشید نامی ایک مسافرکی مشکوک حرکات دیکھیں تواسے روک کراس کے سامان کی تلاشی لی گئی تواس کے سامان سے ایک لاکھ 17ہزار355درہم برآمدہوئے جیسے محکمہ کسٹمزنے قبضے میں لے کرملزم علیم رشید کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Currency smuggling from Multan Airport to UAE