Eham Khabar

ٹیکس چوری کو روکنے میں مدد کرنے والے مخبر کیلئے انعام کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں مدد فراہم کرنے والے مخبر کے لئے وصولی کی صورت میں 20 فیصد رقم بطور انعام دے گا۔ ان لینڈ ریونیو کے قوانین کے مطابق ایف بی آر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چوری کی نشاندہی کرنے والے مخبر کے لئے انعام کی رقم طے کردی ہے۔ ایف بی آر نے گزشتہ سالوں میں ایک ایکٹ متعارف کروایا تھا جس کا مقصد عوام کو ایف بی آر کی مدد کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس مدد کی صورت میں اگر کسی کیس میں ریکوری ہوتی ہے تو اس کے لئے باقاعدہ انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اس سے پہلے ریکوری کی صورت میں صرف ان لینڈ ریونیو کے افسران یہ انعامی رقم وصول کرلیتے تھے۔ ایف بی آر نے ٹیکس قوانین میں ایک مخبر کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کردیا ہے جس کے تحت وہ ٹیکس چوری کے حوالے سے معلومات اور دستاویزات فراہم کرسکتے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق ایک مخبر کی شناخت کیس کے دوران یا اس کے بعد مخفی رکھی جائے گی۔

 

 

 

Reward will be given to Informer for Tax Evasion Information

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button