Eham Khabar

امپورٹڈ کنزیومر اشیاءنئی ویلیوایشن متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے امپورٹ پر ٹیکس چوری روکنے کے لئے سیلز ٹےکس کی ویلیوایشن متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ سیلزٹیکس ویلیوایشن فی الحال کنزیومر اشیاءپر جاری کی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے شیڈول III میں موجود کنزیومر اشیاءپر ویلیوایشن جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ایف بی آر نے بجٹ 2019-2020ءمیں ان اشیاءپر امپورٹ کی سطح پر ریٹیل پرائز پرنٹ کرانے کی پابندی عائد کی تھی۔ البتہ امپورٹرز نے اس پابندی کو ناقابل عمل قرار دیا تھا اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کو ختم کیا جائے یا پھر کوئی متبادل متعارف کرایاجائے۔ ایف بی آر نے اس عمل میں پیچیدگی کی جہ سے امپورٹر کو سہولت دیتے ہوئے یہ اجازت دی تھی کہ وہ کسٹمز ویلیوایشن کا 130 فیصد سیلز ٹیکس زائد دے کر ان اشیاءکو مارکیٹ میں لاسکتے ہیں البتہ ایف بی آر کے ٹیکس آفسزنے کراچی میں ان اشیاءکی ریٹیل قیمت کا سروے کیا تو معلوم ہوا کہ امپورٹرز کئی گنا انڈر انوائسنگ کررہے ہیں۔ کچھ اشیاءپر تو انڈر انوائسنگ اس طرح ہے کہ ویلیوایشن 100 روپے ظاہر کی گئی اور ریٹیل قیمت 1000 روپے سے زائد ہے۔ سیلز ٹیکس ایکٹ کے شیڈول تھری میں شامل کنزیومر اشیاءمیں دودھ، کاسمیٹکس، سوپ، بسکٹس، چاکلیٹ، سیمنٹ، موبائل آئل وغیرہ شامل ہیں۔

 

 

 

New Valuation will be issued for Imported Items

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button