کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پیٹی آئٹم کی آڑ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی اشیاءکی اسمگلنگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کراچی کے ٹیرف ایریا سے آنے والی اشیاءکوزون میں قائم صنعتوں کے مالکان پیٹی آئٹم ظاہر کرکے ملک کو لاکھوں ڈالر کے زرمبادلہ سے محروم کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ای پی زیڈ میں کراچی ٹیرف ایریا سے 20 ہزار سے کم مالیت کا سامان جس میں کھانے پینے کی اشیائ، اسٹیشنری ، ڈیزل وغیرہ پیٹی آئٹم کے طور پر منگوایا جاسکتا ہے مگر متعدد صنعتوں کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں صنعتوں کا خام مال / استعمال شدہ کپڑے (لنڈا)، پیکنگ میٹریل ،پیٹ اسٹریپ، پی پی شیٹس،فرنیچر، الیکٹرانک آلات، ایئرکنڈیشنزاور مکمل کنسٹرکشن میٹریل جس میں ٹائلز سے لے کر رنگ و روغن ،لوہے کی فٹنگ ، کھڑکی، دروازے، بجلی کے کیبل، پائپ فٹنگ وغیرہ پیٹی آئٹم کے طور پر منگوایا جاتا ہے جسےکراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے سیکورٹی اسٹاف اور کسٹم گیٹ اسٹاف کو معمولی رشوت کے عوض کلیئر کروایا جارہاہے ۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی کام میں ملوث متعدد صنعتیں لاکھوں روپے مالیت کے سامان کو 20 ہزار سے 15 ہزار تک ظاہر کرتے ہیں اور اس کے لئے اصل درآمدی قیمت کا تعین کرنے والے کسٹمز اپریزمنٹ کو مکمل طور پر بے خبر اور لاتعلق رکھا جارہا ہے۔ جس سے قومی خزانے کو لاکھوں ڈالر ماہانہ کے زرمبادلہ سے محروم کیا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق مذکورہ سامان بغیرای فارم کے زون میں لانا اسمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے، اسمگلرز کے خلاف انتہائی سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
Karachi Export Processing Zone (KEPZ) companies involve in illegal activities clear consignment without Form E which Materials Purchase from Karachi Tariff Area