Exclusive Reports

انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی آر،دس ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث گروہ کوبے نقاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر کراچی نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے دس ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث گروہ کوبے نقاب کردیاہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ فلائنگ اور جعلی انوائس کا منظم کاروبار جاری ہے اور اس فراڈسسٹم کے ذریعے ٹیکس چوروں کامنظم مافیاملک گیرسطح پر منظم ہے اورمنظم گروہ جعلی اوربوگس انوائسزکے ذریعے قومی خزانے کواربوں روپے کانقصان پہنچارہاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ابتدائی طورپرکراچی میں رجسٹرڈ10جعلی صنعتی یونٹس کاسراغ لگالیاہے جن کی بینک ٹرانزیکشنزکابھی سراغ لگایاجارہاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ نے ان جعلی یونٹس کوبلیک لسٹ کرنے کی کاروائی کابھی آغاز کردیاگیاہے ذرائع نے بتایاکہ کراچی میں رجسٹرڈ جن 10جعلی یونٹس کی نشاندہی ہوئی ہے ان میں شاہدانٹرپرائزز، ہاشمی ٹریڈرز، رضوان انٹرپرائزز، لکی کارپوریشن، زیدانٹرپرائزز، زاہد اینڈکمپنی، کھتری انٹرپرائزز، ایس ایس ایس ایکسپواوراے ون پیکیجزشامل ہیں۔ مزکورہ جعلی کمپنیاں رجسٹرڈ پتوں پردستیاب نہیں ہیں اور ان جعلی کمپنیوں نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے حصول کے لیے شہر کے مختلف رہائشی علاقوں کے پتے استعمال کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ مزکورہ نشاندہی شدہ 10جعلی کمپنیوں نے گزشتہ دوسال کے دوران اربوں روپے مالیت کی لین دین ظاہرکی ہے لیکن ان بھاری مالیت کی لین دین کے باوجودان کمپنیوں کی جانب سے قومی خزانے میں ایک روپے کاٹیکس بھی جمع نہیں کرایاگیاہے۔اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کے ترجمان ندیم بیگ نے استفسار پربتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی ٹیم نے مزکورہ جعلی کمپنیوں کے ماسٹرمائنڈ کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیاہے۔انہوں نے بتایاکہ ڈی جی آئی اینڈ آئی بشیراللہ خان مروت اورڈائریکٹرکراچی عاصم افتخار کی جانب سے ٹیکس چوری میں ملوث گروہوں کی بیخ کنی کی سخت ہدایات کے تحت فلائنگ اور بوگس انوائسزکے کاروبارکے ذریعے قومی خزانے کواربوں روپے مالیت کے نقصان پہنچانےوالوں کوبے نقاب کرنے کی مہم جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مزکورہ 10 کمپنیوں کے علاوہ بھی انتہائی بااثر افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جو فلائنگ اور بوگس انوائسز کے کاروبار میں ملوث ہیں تاہم انکے نام سیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔

 

 

 

Directorate of Intelligence and Investigation IR Detect Rupees 10 Billions Tax Evasion

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button