Uncategorized

ایف پی سی سی آئی الیکشن میں 5 سال بعد بزنس مین پینل کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے2020 میں بزنس مین پینل نے5سال ہارنے کے بعدبالآخر برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ سے اقتدار چھین لیا۔ بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار انجم نثار نے186ووٹ حاصل کئے یو بی جی کے امیدوار نعمان بٹ 166 ووٹ حاصل کر سکے ۔ سینئرنائب صدر کے منصب پرحنیف گوہر اورعاصم غنی کے مابین مقابلہ ٹائی ہوا،دونوں امیدواروں نے مساوی 176-176 ووٹ حاصل کئے تاہم 4ووٹ سیلڈ کئے گئے جن کا فیصلہ عدالت سے ہوگا۔نائب صدور کی 11 نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں 7 نائب صدر بزنس مین پینل اور4 نائب صدور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے جیت گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوفیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سالانہ انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے۔صبح ساڑھے9 بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو نمازجمعہ کیلئے ڈیڑھ گھنٹے کے علاہ مسلسل جاری رہا ۔ایک موقع پر ووٹرز کو اپنے حق میں کرنے کیلئے دونوں گروپ کے حامیوں میں تنازعہ ہوا اورایک دوسرے کے گریبانوں پر ہاتھ ہاتھ ڈال دیئے۔تاہم ملک بھر سے آئے ہوئے ووٹرز ایک دوسرے سے ملتے اور خوش گپیوں میں مصروف رہے،یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کڈنی ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اپنے گھر پر رہتے ہوئے پولنگ کی تمام تر معلومات حاصل کیں۔دونوں ہی گروپوں میں ووٹرز اورانکے حامیوں کا رش رہا تاہم ووٹرز کی اکثریت برسراقتداریو بی جی کے کیمپ میں رہی۔ایف پی سی سی آئی کی الیکشن کمیٹی مسعودنقی،کیپٹن عبدالرشید ابڑو اورزبیرچھایاپر مشتمل تھی، سوا 6 بجے کے بعد پولنگ بندکردی گئی مگر جو ووٹر پولنگ ایریا میں داخل ہوچکے تھے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری موجود تھی۔کامیاب نائب صدور میں بزنس مین پینل کے7 نائب صدورقیصر خان،عبدالقیوم،جمعہ خان،شیخ سلطان رحمان،روحی رضوان،خرم اعجازاور ڈاکٹر محمدارشدکامیاب ہوئے جبکہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے 4 نائب صدور زبیرباویجہ،محمدعلی قائد،ندیم شیخ اورزاہد اقبال کامیاب قرار پائے۔ نومنتخب صدر انجم نثار نے کہا کہ کس طرح طارق سعید سے فیڈریشن چھینا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا ہے،ہم اب آراینڈ ڈی پر توجہ دیں گے اورتجارت وصنعت کی بہتری کیلئے کام کریں گے اورملکہ معیشت کے لئے بہتری کا کردار ادا کریں گے۔

 

 

FPCCI Election Business Man Panel Victory

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button