Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیوکی کاروائی،غیرملکی کپڑے کی بڑی کھیپ پکڑلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز اے ایس او پریونٹیونے انسداداسمگلنگ مہم کے تحت اسمگل شدہ کپڑے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرکے5لاکھ گزغیرملکی کپڑابرآمد کیا، یہ بات ایڈیشنل کلکٹرپریونٹیوہارون وقار نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور چیئرمین ایف بی آرکی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی سخت ہدایات ملی ہوئی ہیں اور پاکستان کسٹمز پریونٹیو کویہ اختیارات حاصل ہیں کہ وہ جہاں بھی اسمگلنگ کا سامان ہو چھاپہ مارسکتاہے۔کسٹمزنے طارق روڈ پرقانون کے تحت کارروائی کی ہے۔طارق روڈ پر اسمگلنگ کا کپڑا لاکر رکھا گیاتھا۔ آپریشن کے دوران2 کروڑ روپےمالیت کا کپڑا قبضے میں لیاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ آپریشن کے دوران شرپسند عناصر نے چھاپہ مار ٹیم پربراہ راست فائرنگ بھی کی جس سے کسٹم کی ٹیم میں شامل ایک مزدور زخمی ہوا ہے۔آپریشن کے دوران کسٹم کی ایک گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے چھوڑ دی گئی۔کسٹم کی آپریشن ٹیم ردعمل کے باوجود بحفاظت نکل گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ طارق روڈ ہر اسمگلنگ کا سامان کا ڈمپنگ پوائنٹ بنایا گیاتھا۔یہ اسمگلنگ کا سامان دیگر جگہوں پر بھی بھیجاجاتا تھا۔اگر یہ برآمد ہونے والے2کروڑ مالیت کے کپڑے کی درآمدی دستاویزتاجروں کے پاس موجود ہیں تووہ محکمہ کسٹمزکومتعلقہ دستاویزفراہم کریں اوردستاویزدرست ثابت ہونے پروہ اپنامال واپس لے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ حکومت نے اینٹی اسمگلنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔آئندہ بھی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائیں گی۔حکومت نے واضح ہدایت دی ہے کہ باڈر اور جہاں بھی اسمگلنگ کا سامان ہو وہاں ایکشن کیا جائے۔یہ آپریشن بھی اینٹی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا ایک ایکشن ہے۔انہوں نے کہاکہ ایماندار تاجر پریشان نہ ہوں ان کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ دریں اثناءکسٹمزپریونٹیو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے طارق روڈ میں واقع ڈیزائنرشاپنگ مال میں اسمگل شدہ کپڑے کے کاروبارکے ٹھوس ثبوت کی بنیاد پرکامیاب کاروائی کرتے ہوئے تقریبا5لاکھ گزاسمگل شدہ کپڑا قبضے میں لیاگیاہے۔حکام کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بیوپاری چھاپے کے مقام سوزکیوں کے ذریعے منظم انداز میں اسمگل شدہ کپڑے کی ترسیل کرتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ چھاپے کے دوران کپڑ ے کے اسمگلروں نے براہ راست چھاپہ مار ٹیم پرفائرنگ کی اوراسمگلروں کی فائرنگ سے کسٹمزکی ٹیم میں شامل ایک ورکرشدید زخمی ہوگیاجسے فوری طورپر جناح ہسپتال پہنچایاگیا۔ حکام نے بتایاکہ کہ چھاپے کے دوران کسٹمز کےزیراستعمال 15سے20لاکھ روپےمالیت کی گاڑی کوتباہ کرنے والے اور کارسرکارمیں مداخلت اور فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیاجارہاہے۔

 

 

 

MCC Preventive Seize huge quantity of Smuggle Cloths/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button