Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی، ایک کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ اجینوموتوضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آ ف کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سٹی اسٹیشن پر کارروائی کے دوران ایک کروڑسے زائد مالیت کا اجینوموتو ضبط کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ سٹی اسٹیشن میں قائم گوداموں میں بھاری مقدارمیں اجینوموتوذخیرہ کیاہواہے ۔ جس پرڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس عرفان جاوید کی خصوصی ہدایت پر سٹی اسٹیشن پر قائم گوداموںپر کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹرسعادعطاربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزدہ اوردیگر افسران واہلکاروںپرمشتمل ٹیم نے سٹی اسٹیشن پر قائم گوداموں میں شامل میسرزارسل اینڈایان گڈز،میسرزنیولاہورگڈز اورمیسرزفرازگڈزپر چھاپہ مارکرایک کروڑچارلاکھ 40ہزازرمالیت کا17500کلوگرام اجینوموتوبرآمدکیا۔ذرائع نے بتایاکہ چھاپہ مارٹیم نے میسرزارسل اینڈایان گڈزسے اجینوموتوکے266تھیلے میسرز فرازگڈز سے 255 بیگ اور میسرز نیو لاہورگڈزسے180برآمدہوئے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے اسمگل شدہ اجینوموتوضبط کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث مافیاکے خلاف تفتیش کاآغازکردیاہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کی جانب سے 2018میں مضرصحت ہونے کے باعث اجینوموتوکی درآمدواستعمال پر پابندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس کے بعد چائناسے درآمدکئے جانے والے اجینوموتوکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی تھی لیکن اس کے باوجوداجینوموتوغیرقانونی طورپر پاکستان لایاجارہاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button