Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس نے 24کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے جنوری2020کے دوروان مختلف کارروائیوں میں24 کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءاوراگاڑیاں ضبط کیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے احکامات جاری کئے گئے تاہم ڈائریکٹرعرفان جاویدکی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ،انٹیلی جنس آفیسرعدنان کفیل، خرم سعیدسمیت دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوںمیںمتعددکاروائیوںکے دوران مجموعی طور پر24 کروڑ19 لاکھ 47 ہزار384روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کی ہیں جس میں 18کروڑ 51لاکھ47ہزار500روپے مالیت کی 97200کلوگرام چھالیہ،1کروڑ25لاکھ50ہزارمالیت کی اسمگل گاڑیاں19لاکھ50ہزارمالیت کے انڈین گٹکاکے97500پاﺅچ ، 71لاکھ76ہزارمالیت کے سگریٹ،61لاکھ50ہزارمالیت کی ویلڈنگ کیبل،39لاکھ مالیت کا شیشہ فلیور،ایک کروڑ18لاکھ80ہزارمالیت کااجینوموتو، 68اکھ94ہزارمالیت کا کپڑااورودیگراسمگل شیاءضبط کیں ،دستاویزات کے مطابق ضبط کی گئی اشیاء،اسمگل گاڑیوں،چھالیہ ،کپڑاسمیت دیگراشیاءپر 20کروڑ48لاکھ49ہزار177روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button