Anti-Smuggling

محکمہ کسٹمزکی کارروائی لاکھوں روپے مالیت اسمگل شدہ ٹائرزضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کامیاب کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے استعمال شدہ ٹائرزضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقف سعید کوخفیہ اطلاع ملی کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب قائم گودام میں بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ ٹائزذخیرہ کئے ہوئے ہیں جس پر کلکٹرپریونٹیوثاقف سعیدنے ایڈیشنل کلکٹرہارون وقارملک کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرعاصم اعوان،سپرنٹنڈنٹ افتخارحسین اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے سبزی منڈی پرقائم گودام پرچھاپہ ماراتوگودام سے بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ ٹائرزبرآمدہوئے جنہوں10کنٹینروں میں بھرکر کسٹمزویئرہاﺅس میںلائے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ ضبط کئے جانے والے اسمگل شدہ ٹائرزکی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ اسمگل شدہ ٹائرزافغانستان سے واپس کراچی لائے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ ضبط کئے جانے والے ٹائرزسمیت دیگر اشیاءافغان ٹرانزٹ ٹریڈکے نام پر درآمدکی جاتی ہیںاورپھر یہ اشیاءواپس پاکستان کے مختلف علاقوںمیں اسمگل کی جاتی ہیں ۔واضح رہے کہ ممبرکسٹمزآپریشن طارق ہدیٰ نے کلکٹرپریونٹیوکے عہدے پر تعیناتی کے دوران اسمگلروںکے خلاف سخت کارروائیاں کیں جس سے اسمگلنگ کی کارروائیوں میں نمایاںکمی آئی تھی تاہم طارق ہدیٰ ممبرکسٹمزآپریشن کے منصب پر تعینات ہونے کے بعد اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دےدیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button