Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن،ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ (جے آئی اے پی )نے لاکھوں روپے مالیت کے ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم صدرالدین کو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرایئرفریٹ یونٹ کو خفیہ اطلاع ملی نجی کوریئرکمپنی کے ذریعے ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے نجی کوریئرکمپنی کے دفترمیں چھاپہ مارکرساﺅتھ افریقہ سے کراچی پہنچنے والے پارسل کو قبضہ میں لے اس کی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہواکہ پارسل میں 48لاکھ30ہزارمالیت کے 1610ممنوعہ بوسٹن انجکشن موجودہ ہیں۔واضح رہے کہ ممنوعہ بوسٹن انجکشن گائے ،بھینسوں کی کی مقداربڑھانے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جو کہ ایک غیرقانونی عمل ہے اوران انجکشن کے استعمال سے بھینسوں کو کینسرکی بیمارہورہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ممنوعہ انجکشن کاپارسل منگوانے والے صدر الدین نامی ملزم کو گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ بھی حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button