پورٹ قاسم پر کسٹمزافسران میں کروناوائرس کی تشخیص
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر کسٹمزافسران پر کروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم میں تعینات اسسٹنٹ کلکٹر محمدوردان علی اورایگزامن آفیسرعاطف فوادمیں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد پورٹ قاسم پر تعینات افسران میںخوف وہراس پھیل گیاہے اوربیشترافسران نے چھٹی پر چلے گئے ہیں ۔کسٹمزذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ افسران کے کوئی علامات ظاہرنہیں ہورہی تھیںلیکن جب ان کا کروناٹیسٹ کروایاگیاتوٹیسٹ رپورٹ میں کروناکی تشخیص ہوئی جس کے بعدان افسران فوری طورپر خودسے قرنطینہ کرلیاہے۔ذرائع نے مطابق اسسٹنٹ کلکٹرمحمدوردان علی کا گزشتہ روزسی آئی یو ڈیپارٹمنٹ میں تبادلہ ہواتھااوران کے تبادلے کے بعد سی آئی یو میں تعینات افسران بھی ان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ کسٹمزافسران میں کروناوائرس کی تشخیص کی بڑی وجہ پبلک ڈیلنگ ہے کیونکہ درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے کسٹمزافسران کو ہرقسم کے لوگوں سے رابطہ کرناپڑتاہے جس کے وجہ سے کسٹمزافسران میںکروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے واضح رہے کہ اس سے قبل کسٹمزہاﺅس کراچی میں بھی پرال کے عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جس کے بعد پورے کسٹمزہاﺅس میں ادوایات کا اسپرے کروایاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آرکو چاہئے کہ درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو آن لائن کردیے تاکہ ایف بی آرافسران کو کروناوائرس سے بچایاجاسکے ۔واضح رہے کہ کروناوائرس کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کاآپس میںملناہے اورجب سے لوگوں کے ملنے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگاکروناوائرس سے جان نہیں چھوڑائی جاسکتی۔