پورٹ قاسم پر کسٹمزافسران میں کروناوائرس کی تشخیص کے بعد کلکٹریٹ پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس جزوی طورپرمعطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر کسٹمزافسران پر کروناوائرس کی تشخیص کے بعد کلکٹریٹ پر تعینات افسران وعملے کی بڑی تعدادپورٹ نہیں آئی جس سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس جزوی طورپر معطل ہوگئی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ روزاسسٹنٹ کلکٹرمحمدوردان علی اورایگزامن آفیسرعاطف فوادمیں کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسران میں خوف وہراس پھیل گیاتھا جس پر دیگرافسران نے کام بندکرکے چھٹی پرچلے گئے تاہم افسران کے چھٹی پر جانے کے باعث درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس ،متاثرہورہی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایف بی آرکو کروناوائرس کی وجہ سے تمام کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو گرین چینل کے ذریعے کرناہوگی اسی طریقے سے کسٹمزافسران کو کروناوائرس کی وباسے بچایاسکتاہے اوراگرایف بی آرنے اس کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایاتوایسانہ ہوکہ کرپشن کو روکنے کے چکرمیں کسٹمزافسران میں کروناوائرس کی وباپھیل جائے۔