پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی ، انڈین اسمگل کتھاضبط،ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینتی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے گودام پر چھاپہ مارکربھاری مقدارمیں انڈین اسمگل کتھابرآمدکرکے ملزمان میں شامل محمد وقاص بھٹی، محمدجاوید، محمدسلیم اورشرجیل کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے ملزم محمدوقاص بھٹی کو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیو کو خفیہ اطلاع ملی کہ میوہ شاہ کے قریب قائم ایک گودام میں بھاری مقدارمیں انڈین کتھاچھپایہ ہواہے جس پر کلکٹرکی جانب سے ڈپٹی کلکٹرکی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے گودام پر چھاپہ مارکرتین کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ انڈین کتھاضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان وقاص بھٹی نے خودکو میسرزاجواانٹرپرئززاورمیسرزٹولیئرانٹرپرائززکے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے متعارف کروایاوقاص نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میسرزاجواانٹرپرئززکے مالک محمدجاوید،میسرزٹولیئرانٹرپرائززکے مالک محمدسلیم اورشرجیل کاروبارمیں شراکت دارہیں ان نے بتایاکہ میسرزاجواانٹرپرائززکی جانب سے کتھاملائشیائدرآمدکیاگیاتھاجس پر وقاص کی جانب سے تین گڈزڈیکلریشن بھی پیش کی گئیںتاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے پیش کئے جانے والے دستاویزات اورضبط کئے جانےوالے کتھے کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواضبط کیاجانے والاکتھااپریل 2019کے ڈیلی ہندستان ٹائم کے اخبارمیں لپٹاہواتھاجس پر محکمہ کسٹمزنے کتھے کی کچھ نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے روانہ کئے تاہم لیب ٹیسٹ سے اس امرکی تصدیق ہوئی کہ پکڑاجانے والا کتھاانڈیاسے اسمگل کیاگیاہے جس پر محکمہ کسٹمزکی جانب سے محمدوقاص بھٹی کو گرفتارکرکے تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے۔