کوئٹہ کلکٹریٹ نے 8کروڑسے زائد مالیت کی منشیات ضبط کیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 کروڑسے زائدمالیت کی منشیات ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرعرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹرعرفان جاویدنے افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے کسٹمزچیک پوسٹ یارو سے گزرنے والے گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کی تاہم کسٹمزچیک پوسٹ سے گذرنے والی مسافربس نمبرLZJ-5844کو روک کراس کی تلاشی تو بس کے خفیہ خانوں سے8کروڑ70لاکھ مالیت کی اعلیٰ معیارکی 435کلوگرام منشیات برآمدہوئے جیسے ایک ایک کلوکے پلاسٹک بیگ میں رکھا گیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ کوئٹہ کلکٹریٹ نے جون 2020کے دوران مختلف کارروائیوں میں60کروڑ80لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں جبکہ گذشتہ سال کے زیرتبصرہ ماہ کے دوران 17کروڑ90لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں تھیں