ٹیلی ناراورزونگ سے کروڑوں روپے ٹیکسزکی وصولی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے میسرزٹیلی نارپاکستان لمیٹڈاورمیسرزسی ایم پاک لمیٹڈسمیت دیگردرآمدکنندگان سے کروڑوں روپے مالیت کے ٹیکسزکی وصولی کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپورٹ قاسم عبدالقادرمیمن نے شعیہ پوسٹ ریلیزویریفکیشن کومیسرزٹیلی ناراورمیسرزسی ایم پاک سمیت دیگردرآمدکنندگان کے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں جس پر ایڈیشنل کلکٹرمشتاق علی شہانی اوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے میسرزٹیلی نار،میسرزسی ایم پاک (زونگ)میسرزیونیورسل پاکستان لمیٹڈ،میسرزایسٹرن پروڈکٹ،میسرزمیاں اسٹیل کاسٹنگ کی جانب سے جولائی 2019تامئی 2020کے دوران کلیئرکئے جانے والے متعددکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی تواس امرکی تصدیق ہوئی کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے 45ایسے کنسائمنٹس جو گرین چینل کے تحت کلیئرکئے گئے جس میں تھرڈ شیڈول کے تحت سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی جس پر کلکٹریٹ کی جانب سے مذکورہ درآمدکنندگان کوٹیکسزکی ادائیگی کے لئے نوٹسزکا اجراءکیاگیاتاہم درآمدکنندگان کی جانب سے 14کروڑسے زائد مالیت کے ادائیگیاں کردی گئیں۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزٹیلی ناراورمیسرزسی ایم پاک(زونگ)کی جانب سے ٹیلی کام انڈسٹریزمیں استعمال ہونے والی بیٹریزدرآمدکی گئی جس میں سیلز ٹیکس اداائیگی نہیں کی گی جبکہ میسرزایسٹرن پروڈکٹ اورمیسرزیونی ورسل پاکستان لمیٹڈکی جانب سے چائے کنسائمنٹس،میسرزمیاں اسٹیل کاسٹنگ کی جانب سے اسٹیل کے کنسائمنٹس کی کلینرنس سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے بغیرکی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے میسرزٹیلی نارپاکستان لمیٹڈ سے ایک کروڑ77لاکھ92ہزار522روپے،میسرزسی ایم پاک لمیٹڈسے 73 لاکھ 4 ہزار 776 روپے، میسرزایسٹرن پروڈکٹس پرائیوٹ لمیٹڈ سے 4کروڑ26لاکھ 66ہزار141روپے،یونی ورسل پاکستان لمیٹڈ سے 4کروڑ78لاکھ13ہزار251روپے،میسرزمیاں اسٹیل کاسٹنگ سے 17 لاکھ 53 ہزار245روپے مالیت کے ٹیکسزکی وصولی کی۔