Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس ملتان کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن،43کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط

ملتان(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ملتان نے ستمبر2020کے دوران مختلف کارروائیوں میں 43 کروڑسے زائد مالیت کی کرچھالیہ ،ٹائرز،ڈیزل سمیت دیگرمتفرق ا شیاءضبط کیں جو ملک بھرمیں قائم تمام ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے مقابلے میں سب سے زیادہ کارروائیاں ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ملتان عثمان باجواہ کی ہدایات پر اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے کریک ڈاﺅن کا آغازکیاگیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ملتان عثمان باجواہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمدسعیدوٹوکی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالقیوم اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملتان کے مختلف علاقوںمیں اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اورتمام تروسائل بروکارلاتے ہوئے نگرانی میں اضافہ کردیاجس کے نتیجے میں مذکورہ ٹیم نے ستمبر2020کے دوران مجموعی طورپر 43 کروڑ 79 لاکھ 78 ہزار مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں جن میں 18کروڑ17لاکھ مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈلگژری گاڑیاں،2کروڑ10لاکھ مالیت کا غیرملکی کپڑا، 2 کروڑ79لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس، 5 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار مالیت کی چھالیہ ،2 کروڑ 24 لاکھ 63 ہزار روپے مالیت کاایرانی ڈیزل، 2کروڑ40لاکھ مالیت کے ٹائرزاور10کروڑ95لاکھ55ہزارمالیت کی متفرق اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عثمان باجواہ نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کی تعریف کی اوراسمگلنگ کے خلاف پرعزم رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button