کسٹمز انٹیلی جنس حیدرآباد،15کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط
حیدآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائیوں میں 15کروڑسے زائد مالیت کی مضرصحت چھالیہ،انڈین گٹکااورسگریٹ ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائرکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن رشید شیخ کی اسمگلنگ کی بیخ کنی اور اسمگلنگ کے ذریعہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد ڈاکٹر صادق اللہ نے منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاءکی اسمگلنگ کے بھرپور سدباب اور سرکوبی کے لئے موجود تمام میسر وسائل کو بروئے کار کو لاتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جمشید تالپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد سید محمد رضا نقوی کی سربراہی میںدیگرافسران اورعملے پرمشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کو خفیہ اطلاع ملی کہ گوٹھ کنڈو خان اور یوسف منگریو گوٹھ ضلع عمرکوٹ میں قائم دو غیر قانونی گوداموں میں اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ اور انڈین گٹکا بھاری مقدار میں موجود ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن(اے ایس او) سید رضا نقوی کی سربراہی تشکیل دی جانے والی چھاپہ مار ٹیم نے پاک رینجرز اور پولیس کے ساتھ مل کر دونوں گوداموں پر چھاپہ ماراتوگوداموں سے56ہزار200کلوگرام مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ اسمگل شدہ 48500 پیکٹ انڈین گٹکا 1500 ٹن انڈین تمباکو اور غیر ملکی سگریٹ کے 10 کارٹن باکس برآمد کئے، برآمد شدہ سامان کی کل مالیت 15 کروڑ83لاکھ10ہزارروپے بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق برآمد شدہ اسمگل سامان کو ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ مار ٹیم نے اپنی تحویل میں لے کرضبط کر لیاہے اور نامعلوم مفرور ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ھے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوششیں کی جاری ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد ڈاکٹر صادق اللہ نے ڈائریکٹوریٹ کے عملے کو اس کامیاب کاراوائی پر شاباشی اور مبارکباد دی اور مستقبل میں اسمگلنگ کے سدباب کی کوششوں کو اسی عزم اور جرات سے جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں