ریجنل ٹیکس آفس سکھرکے اسسٹنٹ کمشنرکا اغواء
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او)سکھرکے اسسٹنٹ کمشنرمحمدیعقوب رجپرکونامعلوم افرادنے اغواءکرلیاہے اس واقع کی رپورٹ آرٹی اوسکھرکے ملازم نورمحمدلوئرڈویژن کلر نے رپورٹ درج کروائی جو اس واقعہ کے گواہ بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نورمحمدنے رپورٹ میں درج کروایاکہ شام چاربجے کچھ نامعلوم افرادسوزوکی کلٹس میں آرٹی اوسکھرآفس میں آئے اورخودکو سکھرالیکٹرک کمپنی کے نمائندوں کے طورپر متعارف کروایا اورکہاکہ ان کے آفیسریعقوب راج پرسے باہر گاڑی میں ملناچاہتے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ان کو آفس میں آنے کی اجازت دی جس کے بعدان معلوم افراد نے آفس کو بلاک کرکے کسی کو بھی آفس میں آنے نہیں دیااور نامعلوم ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنریعقوب راجپرکو ان ہی کی گاڑی میں بٹھایااوراغواءکرلیا۔گواہ کا کہناہے کہ جب وہ گاڑی میں اسسٹنٹ کمشنرکو لے کرجارہے تھے توایک اورگاڑی جس میں مسلح افرادبیٹھے تھے وہ بھی ان کی گاڑی کے پیچھے چلے گئے ۔ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس سکھرکے افسران اورملازمین نے اسسٹنٹ کمشنریعقوب راجپرکو ان کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگرتاحال ان کاکوائی پتہ نہیں چل سکاہے