ایسٹ اورویسٹ کلکٹریٹس پر متفرق اشیاءکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں مشکلات کا سامنا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ اورویسٹ پر متفرق اشیاءکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں ٹریڈرزکے لئے مشکلات پیداکی جارہی ہیںجس سے درآمدکنندگان پر ڈیمرج وڈیٹینشن کی مدمیں بھاری رقوم اداکرناپڑرہی ہے۔متاثرہ درآمدکنندگان کو کہناہے کہ کسٹمزافسران کنسائمنٹس کلیئرنس میں بلاجوازتاخیرپیداکررہے ہیں جبکہ کسٹمزافسران کی جانب سے کلکٹرز ایسٹ اورویسٹ سے منصوب کرکے کہاجارہاہے کہ کلکٹرزنے کہاہے کہ پورٹ قاسم سے متفرق اشیاءکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کروانے والے درآمدکنندگان کے کنسائمنٹس کو تاخیرسے کلیئرکیاجائے تاکہ ایسے درآمدکنندگان یہاں سے بھاگ جائیں۔متاثرہ درآمدکنندگان نے چیئرمین ایف بی آرجاوید غنی، ممبرکسٹمزطارق ہدیٰ اورچیف کلکٹرثریابٹ سے درخواست کی ہے یہ اگرمحکمہ ہمارے کنسائمنٹس کی سوفیصدجانچ پڑتال کرناچاہتاہے توبے شک کرلے لیکن بلاجوازکنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیری حربوں کو استعمال نہ کیاجائے کیونکہ تاخیری حربوں کے استعمال سے ہماری کاروباری لاگت میںبے پناہ اضافہ ہوجاتاہے۔درآمدکنندگان کاکہناہے کہ ہم بھی پاکستانی ہیں اگرہمارے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پاکستانی پورٹس سے نہیں ہوگی توکیاپڑوسی ملکوں کی پورٹس سے ہوگی۔تاہم اس سلسلے میں کلکٹرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے ایسے کسی بھی قسم کے احکامات جارہی نہیں کئے گئے کہ متفرق اشیاءکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرکی جائے تاکہ درآمدکنندگان کلکٹریٹ سے بھاگنے پر مجبورکیاجائے۔