Exclusive Reports

ایف بی آرنے تین لاکھ سے زائد زیرالتواآڈٹ کیسز کو ختم کرنے کو سلسلہ شروع کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 3 لاکھ 10 ہزار آڈٹ کیسز کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چھ سال سے زائد عرصے سے زیرالتوا 3 لاکھ 10 ہزار آڈٹ کیسز کو اسکروٹنی کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکامی کے بعد ان کیسز کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ کیسزکو پایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر عجلت میں یوں ختم کرنے سے قومی خزانے کو نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان آڈٹ کیسز کو ختم کرنے کے سلسلے میں ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز ( علاقائی دفاتر) چھٹی والے دن بھی کھلے رہے تاکہ ان زیرالتواکیسوں کو ختم کیاجائے جس کا فیصلہ حکومت کی جانب سے اپریل میں کیاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ افرادی قوت اوروسائل کم ہونے کے باعث زیرالتواکیسز3تا6سال سے چلے آرہے تھے۔تاہم اس بوجھ سے جان چھڑانے کے لیے ایف بی آر نے جامع آڈٹ کے بغیر کچھ مخصوص پیمانوں کی بنیاد پر یہ تمام کیسز بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے غیرفعال سیکشن 214D کے تحت کچھ ہائی پروفائل شخصیات اور ان کی کمپنیوں کے کیس بھی بند کردیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button