کراچی ایئرپورٹ ، کھیپ کے ذریعے کی جانے والی اسمگلنگ ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کراچی ایئرپورٹ سے کھیپ کے ذریعے کی جانے والی موبائل فونز،لیب ٹاپ سمیت دیگرااشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف دوالگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیر کو خفیہ اطلاع ملی کہ دبئی سے آنے والے مسافروں کے سامان میں بھاری مقدارمیں موبائل فونز،لیب ٹاپ سمیت دیگر قیمتی اشیاءکی اسمگلنگ کی جارہی جس پر ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیر کی جانب سے ایئرپورٹ پرتعینات افسران واہلکاروں کو سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی تاہم دبئی سے آنے والی ایمریٹس کی فلائٹ نمبر EK-600میں آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی گئی جس پر دومسافروں میں شامل رضوان علی خان اورمحمدساجد جو اپناسامان گرین چینل کے ذریعے کلیئرکرنے کی کوشش کررہے تھے جس پر محکمہ کسٹمزنے افسران نے ان کے سامان کی جانچ پڑتال کی تواس کے سامان سے 90لاکھ84ہزارمالیت کے موبائل فونز،کیمرے ،لیب ٹاپ،کمپیوٹرکی ریم،اپیل واچیز،چارجرز،راڈوگھڑیاں،وی جی اے کارڈسمیت دیگر قیمتی اشیاءبرآمدہوئیں جیسے قبضے میںلے کرمذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغازکردیاگیاہے۔