Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ،مختلف کارروائیوں میں سونے سمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کراچی ایئرپورٹ سے کی جانے والی سونے،موبائل ،نایات سکہ وکرنسی سمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرتعینات ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیرنے اسمگلنگ کی روک تھا م کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر موثراقدامات اٹھاتے ہوئے دیگرافسران واہلکاوروں کے ساتھ مل کراسمگلروںکے خلاف مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیم نے دبئی سے آنے والے ایک مسافرکو روک کراس کے سامان کی تلاشی لی تواس کے سامان سے ایک کلوگرام چاندی اور110گرام سونابرآمدہواجیسے قبضے میںلے کرملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ایک اورکارروائی میں دبئی سے آنے والے دومسافسروں کے سامان کی تلاشی لی گئی توان کے سامان سے ایک کروڑمالیت کے موبائل فونز،گھڑیاں،الیکٹرونکس آئٹمزبرآمدہوئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے کراچی سے برازیل کے لئے بک کروائے جانے والے ایک پارسل کو چیک کیاگیاتواس سے 18نایاب سکہ برآمدہوئے جبکہ ترکی کے لئے بھیجے جانے والے ایک پارسل کو چیک کیاگیاتواس سے نایاب کرنسی برآمدہوئی جیسے قبضے میں لے کرکارروائی کا آغازکردیاگیاہے،۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button